سپاس نامہ مخدوم یحیی منیری ایوارڈ

مخدوم یحییٰ منیری ایوارڈ

سپاس نامہ
بسلسلۂ اعتراف خدمات عربی زبان و ادب
بخدمت اقدس:
ادیب العربیہ، امیرالقلم، حضرت علامہ مقبول احمد سالک مصباحی بانی و سربراہ اعلیٰ جامعہ خواجہ بخت یار کاکی دہلی
بدست اقدس:
ناصر ملت حضرت علامہ و مولانا محمد ناصر حسین ناصر منیری
بانی و صدر  منیری فاؤنڈیشن آف انڈیا تغلق آباد ، نئی دہلی

الحمد لاھلہ والصلاۃ علیٰ اھلھا و بعد
منیری فاؤنڈیشن آف انڈیا انشراح صدر کے ساتھ اس بات کا اعتراف و اقرار کرتا ہے کہ ادیب العربیہ، شیخ القرآن، امیر القلم حضرت مولانا مقبول احمد سالک مصباحی فاضل جامعہ اشرفیہ مبارک پور، سابق استاذ عربی ادب ازہر ہند جامعہ اشرفیہ مبارک پور و مرکز الثقافۃ السنیہ کیرالہ و بانی و سربراہ اعلیٰ جامعہ خواجہ بخت یار کاکی دہلی گذشتہ دو تین دہائیوں سے پورے خلوص و للہیت اور محنت و جاں فشانی کے ساتھ عربی زبان و ادب کی مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔ علمی و ادبی حلقوں میں آپ کے تحقیقی و فکری مقالات کو بڑے احترام اور قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ تحریری و تقریری دونوں میدانوں میں اللہ جل جلالہ نے آپ کو یک ساں مہارت و عظمت کی دولت سے سرفراز فرمایا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ دونوں میدانوں میں پورے خلوص و لگن کے ساتھ مسلسل سرگرم عمل ہیں۔ عصر جدید میں نوجوان صائب الرائے اور صحیح الفکر سنی علما و دانش وران کا آپ کو سرخیل و امام کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ احباب کا احترام اور اکابر کی تعظیم و توقیر آپ کی زندگی کا ناقابل تقسیم حصہ ہے۔
الحمد للہ! مولانا موصوف کے موقر تلامذہ و مستفدین کی ایک قابل قدر جماعت یوروپ، امریکا، افریقا، عراق اور جامعہ ازہر مصر میں مسلک سواد اعظم کے فروغ و اشاعت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ جامعہ اشرفیہ مبارک پور، جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ، کیرالا اور جامعہ حضرت نظام الدین اولیا، دہلی جیسی عالم گیر شہرت کی حامل دینی و عصری درس گاہیں آپ کی تدریسی خدمات کو اپنے لیے سرمایۂ افتخار سمجھتی ہیں۔ منیری فاؤنڈیشن آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقدہ ”منیری کانفرنس“ (2016-04-16) کی پروقار تقریب میں مولانا موصوف کی خدمت میں ”مخدوم یحییٰ منیری ایوارڈ“ پیش کیا جا رہا ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مولاے پاک اپنے محبوب پاک صاحب لولاک ﷺ کے صدقے و طفیل مزید خدمات ادبیہ و دینیہ کی توفیق خیر مرحمت فرمائے۔
آمین۔ بجاہ النبی الکریم علیہ اکرم الصلاۃ و افضل التسلیم۔ پیش کش :
منیری فاؤنڈیشن آف انڈیا 2/47، چُھریا محلہ، تغلق آباد گاؤں، نئی دہلی۔110044
Cell: 9654812767,7499340533,
Email: nasirmaneri92@gmail.com , www.nasirmaneri.blogspot.com
Maneri Foundation Of India New Delhi

Comments

Popular posts from this blog