Posts
Showing posts from 2019
معمولاتِ محرم الحرام حدیثوں کی روشنی میں
- Get link
- X
- Other Apps
معمولاتِ محرم الحرام --- حدیثوں کی روشنی میں تحریر: محمد ناصرؔ منیری منیری فاونڈیشن، دہلی ای-میل: nasirmaneri92@gmail.com محرم کی دسویں تاریخ، جسے ”عاشورا” کہا جاتاہے، بہت ہی فضیلت والا دن ہے۔ اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی۔ حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ”جودی پہاڑ” پر پہنچی۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام پیدا ہوئے ، آپ کو ”خلیل اﷲ’ ‘ کا لقب ملا۔ اور نمرود کی آگ سے چھُٹکارا پایا۔اسی دن حضرت ایوب علیہ السلام کی بلائیں ختم ہوئیں۔ حضرت ادریس وحضرت عیسیٰ علیہما السلام آسمانوں پر اٹھائے گئے، اسی دن بنی اسرائیل کے لیے دریا پھٹ گیا اور فرعون لشکر سمیت دریا میں ڈوب گیا۔ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرعون سے نجات ملی۔ اسی دن حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے زندہ وسلامت باہر تشریف لائے۔ اسی دن حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے میدانِ کربلا میں شہادت کا جام پی کر حق کا جھنڈا اونچا کیا۔ (ماثبت من السنۃ ،ص:17،غنیۃ الطالبین،ص:87 ) اس فضیلت و اہمیت والے دن میں کیے جانے والے کچھ نیک کام یہاں ...