منقبت...جناب حیدر ہیں...

جناب خادم رسول عینی صاحب کے ایک مصرع
'جہان علم کا پر نور باب حیدر ہیں'
پر ناچیز کی ایک ادنی سی کاوش قارئین کی نذر...
اربابِ فن کی اصلاح کا منتظر...

شعور و علم کا اک آفتاب حیدر ہیں
نقوش فکر کا اک ماہ تاب حیدر ہیں

قُران اور حدیث رسول کی تشریح
'جہانِ علم کا پر نور باب حیدر ہیں'

"میں علم کا ہوں شہر اور علی ہیں دروازہ"
مرادِ قولِ رسالت مآب حیدر ہیں

کرے گا کیا کوئی اندازہ ان کے بازو کا
اکھاڑ پھینکے جو خیبر کا باب حیدر ہیں

پچھاڑ دیتا ہے مرحب سا پہلواں کو بھی جو
خدا کا شیر وہی بو تراب حیدر ہیں

مجھے نہیں ہے زمانے کا غم کہ میرے تو
جو مشکلوں کو ہے ٹالے جناب حیدر ہیں

کرم کریں گے اے 'ناصر منیری' تجھ پہ بھی
سخا کے پیکر عزت مآب حیدر ہیں

Comments

Popular posts from this blog