نظم... آ گیا رمضان ہے...
#نظم: #آ_گیا_رمضان_ہے
#شاعر: #ناصر_منیری #جامعہ_منیریہ_دہلی
#رابطہ_نمبر: 9654812767
#پیش_کش: #منیری_فاونڈیشن_دہلی
دوستو! کر لو عبادت آ گیا رمضان ہے
مانگ لو تم رب سے رحمت آگیا رمضان ہے
بند ابواب جہنم جس میں ہو جاتے سبھی
ہے یہی وہ ماہ رحمت آ گیا رمضان ہے
جکڑے ہیں زنجیر میں سارے شیاطیں بے گماں
کھل گئے ابوابِ جنت آ گیا رمضان ہے
ایک نیکی کی جزا ستر گنا زیادہ ملے
اس مہینے میں ہے برکت آ گیا رمضان ہے
سحری و افطاری و روزہ تراویح و نماز
خوب اب کر لو عبادت آ گیا رمضان ہے
کر دے مولا تو کرم #ناصر_منیری پر ذرا
دین کی یہ کر لے خدمت آ گیا رمضان ہے
Comments
Post a Comment