میرا ملک جل رہا ہے
میرے پیارے بھائی!
میرا ملک جل رہا ہے
اسے بچا لیجیے
اس تماشے میں کسی کا بھلا نہیں
دنگوں کی کچھ وجہیں ہوں گی
اس نے پہلے پھینکا تو اس نے بعد میں
پولس ان کی مدد کے لیے آئی ہماری مدد کے لیے نہیں آئی
نیتا ان کے محلے میں گیا ہمارے گھر پر نہیں آیا
کہیں گاے کا گوشت پھینکنا تو کہیں خنزیر کا گوشت پھینکنا
یہ سب طریقہ پرانا ہو چکا ہے
آپ ان چکروں میں کیوں پڑتے ہیں
کئی ضلعوں سے تناو کی خبریں آ رہی ہیں
ان نیتاءوں کے چکروں میں اپنا بھائی چارہ مت گنوائیے
یہ آئیں گے اور جائیں گے
مگر آپ کو اپنے شہر میں رہنا ہے
نکلیے چوراہوں پر
پڑوسی کا دروازہ کھٹکھٹائیے
آواز دیجیے کہ ایسی سوچ کے خلاف ہیں
آپ ہندو ہوں یا مسلمان
تھانہ, پولس اور مندر مسجد کر کے کہیں نہیں پہنچیں گے
آپ کے بچوں پر مقدمے ہو جائیں گے
آپ پر ہو جائیں گے
پولس کی کتاب میں گھر گھر میں فساد کے ملزم ہو جائیں گے
اور آپ کے نقلی غصے کا فائدہ اٹھا کر یہ نیتا عیش کریں گے
ان سے ہوش یار رہیے
کسی نے کچھ بھی کیا ہے تو اسے معاف کر دیجیے
حکومت ناکام ہو چکی ہے
اس کے پاس آپ سے کیے گئے وعدوں کو لے کر آنکھیں ملانے کی لاج اور ہمت نہیں بچی ہے
وہ نہیں آ سکتے ہیں
چیختے ہوئے کہ دیکھو جو وعدہ کیا تھا وہ نبھا دیا ہے
انھیں دنگوں سے لپٹوں سے اٹھتے ہوئے دھوئیں کا بہانہ چاہیے
تا کہ اس کی آڑ میں چھپ کر آپ کا ووٹ لے جائیں
گھر آپ کا جل رہا ہوگا
تاج ان کے سر پر چمک رہا ہوگا
اس کے خلاف یا اس کے خلاف آپ کی دلیلیں صحیح ہوں گی
مگر آپسی بحث کو نفرت میں مت بدلنے دیجیے گا
خوب گلہ شکوہ نکالیے
مگر دکانوں کو مت جلائیے
کوئی پتھر مت پھینکیے
کسی کی جان مت لیجیے
آپ دیکھیے
آپ کے کالجوں کی کیا حالت ہے
لاکھوں طلبہ کا بی-اے- نہیں ہو رہا ہے
کسی کی انجینیئرنگ نہیں ہو رہی ہے
کسی کو نوکری نہیں مل رہی ہے
اور بہت چالاکی سے یہ نیتا آپ نوجوانوں کو ہندو اور مسلمان میں الجھا چکے ہیں
آپ کو فسادی بنایا جا رہا ہے
آپ چاہے ہندو ہوں یا مسلمان
فسادی بننے سے روکیے خود کو
مقدمے واپس لیجیے
اور گلے مل جائیے
آپ ایک اچھے شہری ہیں
اب بھی وقت ہے
اپنے غصے واپس لوٹ آنے کی
اب بھی وقت ہے
وہیں چھوڑ کر گلے مل جانے کی
نیتا آپ کا گھر جلا رہا ہے
تو آپ کہاں ہیں
ملک کہاں ہے
آپ لوگ باہر نکلیے
اور اس ملک کو بچا لیجیے
نیتاءوں کو اب طاقت ور ووٹر نہیں چاہیے
انھیں فسادوں میں الجھا ہوا ووٹر چاہیے
جو ان کے وعدوں کا حساب نہ پوچھے
بلکہ اپنی کسی انجان حفاظت کے لیے منحصر ہو جائے
امید ہے آپ خود کو سمجھانے کا ایک موقع دیں گے
خود کو فسادی بنانے کا کوئی موقع نہیں دیں گے
*آپ کا*
رویش کمار
*پیش کردہ:* محمد ناصر منیری، جامعہ منیریہ تغلق آباد نئی دہلی
رابطہ نمبر: 9654812767
Comments
Post a Comment