مختصر_سوانحِ_حیات_امام_جعفر_صادق_رضی_اللہ_عنہ
#مختصر_سوانحِ_حیات_امام_جعفر_صادق_رضی_اللہ_عنہ
از قلم: محمد ناصر منیری، جامعہ منیریہ تغلق آباد، نئی دہلی
رابطہ نمبر: 9654812767
ولادتِ باسعادت:
آپ کی ولادت 17، ربیع الاول 80ھ/699ء کو مدینہ منورہ (عرب شریف) میں ہوئی۔
اسمِ گرامی :
آپ کا پورا نام امام جعفر صادق بن امام محمد باقر رضی اللہ عنھما ہے۔
والدِ ماجد:
آپ کے والدِ گرامی امام محمد باقر بن علی زین العابدین رضی اللہ عنھما ہیں۔
والدہ ماجدہ:
آپ کی والدہ ماجدہ ام فردہ بنتِ قاسم بن محمد بن ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔
جدِ کریم:
آپ کے دادا جان امام زین العابدین علی بن حسین بن علی بن ابی طالب ہیں۔رضی اللہ عنہم۔
نانا محترم :
آپ کے نانا جان حضرت قاسم رضی اللہ عنہ ہیں، جن کے والد محمد بن ابی بکر صدیق ہیں اور جن کی اہلیہ اسما بنت عبد الرحمان بن ابی بکر صدیق ہیں۔ رضی اللہ عنہم۔
تعلیم و تربیت :
آپ کی تعلیم و تربیت آپ کے گھر میں ہی آپ کے والدین کریمین کے زیر نگرانی ہوئی۔
بیعت و خلافت :
بیعت و خلافت آپ کو اپنے والد گرامی امام محمد باقر رضی اللہ عنہ سے حاصل ہے۔
وصالِ پر ملال:
آپ کا وصال 15 رجب المرجب 148ھ/765ء کو مدینہ منورہ (عرب شریف) میں ہوا اور وہیں جنۃ البقیع میں آپ کا مزارِ مبارک ہے۔
(ماخوذ از الاکمال ،تہذیب التہذیب، تذکرۃ الاولیا، جامع المناقب، مسالک السالکین وغیرہ)
Comments
Post a Comment